Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کی طرح کراچی میں بھی سابق کھلاڑیوں اور کپتانوں کو نیشنل اسٹیڈیم مدعو کیا تھا۔ معین خان، سلیم یوسف، وسیم باری، سرفراز احمد اور جاوید میانداد چوتھے روز نیشنل اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم یوسف نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی حیثیت میں پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، ہمارا سب کچھ ہی کرکٹ ہے اس میں کام کرنے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے سلیم یوسف نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے مگر ایک اچھے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، اگر ہمیں ایک اچھا آل راؤنڈر مل جائے تو ہماری ٹیم بہت متوازن نظر آئے گی۔