Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بلےبازوں کے کئی ریکارڈز ریکارڈ بک کی زینت بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ چار بیٹسمینوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کے چاروں ٹاپ آرڈر بلےباز شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور بابراعظم سنچری بنانےمیں کامیاب رہے۔
اس سے پہلے بھارتی بیٹسمینوں نے 2007 میں بنگلادیش کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں اس کے علاوہ بھی کئی ریکارڈز بنے۔ پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور عابدعلی نے میچ میں 278 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی دوسری جبکہ سری لنکا کے خلاف سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ تھی۔ عابدعلی نے کیرئیر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کی۔
وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے نویں بیٹسمین ہیں۔ شان مسعود نے ٹیسٹ کیرئیر میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔