Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی کی دعوت پر نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے والے سرفراز احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آئی ہے اور سب کو اس بات کی بہت خوشی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ سب کا دل چاہتا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے، اسی طرح وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم کو مس کر رہے ہیں اور میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
پی سی بی کی تعریف کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بورڈ تمام سابق کپتانوں کو بلا کر بہت اچھا کام کر رہا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنا چاہیے۔