Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

یاسر شاہ کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ طویل ہو گیا ہے اور کراچی ٹیسٹ میں بھی وہ خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کی ماضی میں بہت پرفارمنسز ہیں اور انھوں نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں، ہم انھیں اتنی جلدی نظر انداز نہیں کرسکتے۔
مصباح الحق نے کہا کہ یاسر شاہ پہلے ساوتھ افریقا میں کھیلے اور پھر آسٹریلیا میں کھیلے جہاں اسپنرز کو اتنی مدد نہیں ملتی اس وجہ سے ان کا اعتماد بہت گرا ہوا ہے جو کہ امید ہے جلد بحال ہو جائے گا۔
بنگلادیش کے دورہ پاکستان پر ہچکچاہٹ کا اظہار کرنے پر مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیشی بورڈ کو بہانے نہیں کرنے چاہیے، یہاں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسکتے ہیں تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں کیا مسئلہ ہے۔