Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن پلیئرز کراچی میں اپنے قیام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کراچی کی مشہور جگہ دو دریا بھی گئے اور کھلاڑیوں کو بریانی کافی پسند آئی۔ پریس کانفرنس میں مصباح الحق سے سوال ہوا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو بریانی بہت پسند آئی ہے تو کیا پاکستانی کیمپ میں بھی بریانی کھانے کی اجازت ہے؟
مصباح الحق نے جواب دیا کہ ہمارے کیمپ میں بریانی کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا ہے، اگر کسی کو بریانی کھانی ہے تو وہ گھر جا کر کھائے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولنگ میں جو کمی نظر آ رہی تھی دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوری ہو گئی۔
انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں نے جس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے اور ٹیم کی اس قسم کی کارکردگی میرے لیے بھی بہت بڑا ریلیف ہے۔