Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا اختتام میزبان ٹیم کی فتح کے ساتھ ہوا۔ بھارتی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔ مہمان ٹیم نے بھارت کو 316 رنز کا ہدف دیا تھا اور بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی عمدہ اننگز اور آخر لمحات میں رویندرا جدیجا کے 39 رنز کی بدولت 8 گیندوں پہلے کامیابی حاصل کی۔
ایک روزہ کرکٹ میں یہ 19واں موقع تھا جب بھارتی ٹیم نے 300 سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہو۔ گزشتہ چار مقابلوں میں بھارتی ٹیم کو 300 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آخری مرتبہ 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی انڈین ٹیم نے 300 سے زائد رنز کا ہدف مکمل کر کے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ یاد رہے یہ ویسٹ انڈیز کی بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل 10ویں شکست ہے۔
آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز نے 2006 میں بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔