Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے 2019 میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پرفارم کیا ہے۔ روہت شرما سال 2019 میں ویرات کوہلی کے بعد زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ اسی طرح وہ رواں سال زیادہ نصف سینچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ روہت شرما نے 2019 میں 20 نصف سینچریاں اسکور کی ہیں۔
روہت شرما نے بطور بیٹسمین سابق پاکستانی اوپنر سعید انور کا ایک سال میں زیادہ نصف سینچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ سعید انور نے 1997 میں 20 نصف سینچریاں بنائی تھیں۔ ایک سال میں سب سے زیادہ 21 نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو حاصل ہے۔
اسی سال اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت روہت شرما نے جے سوریا کا 23 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ روہت شرما ایک سال میں بطور اوپنر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے رواں سال 2388 رنز بنائے ہیں جبکہ سنتھ جےسوریا نے 1997 میں 2387 رنز بنائے تھے۔