Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے 2019 میں تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بابراعظم نے سینچری اسکور کی۔ اپنے ٹیسٹ کریئر کی چوتھی سینچری کے ساتھ بابراعظم نے سال 2019 میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لیے۔
بابر اعظم نے سال 2019 میں 41 اننگز میں 57.83 کی اوسط سے 2082 رنز اسکور کیے ہیں۔ پاکستانی اسٹار نے رواں سال تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6 سینچریاں اور 13 نصف سینچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
بابر اعظم 2019 میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں جبکہ عالمی سطح پر روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ محمد یوسف کو حاصل ہے جنہوں نے 2006 میں 2435 رنز اسکور کیے تھے۔