Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں 2009 کے بعد یعنی دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی اور قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 0-1 سے سیریز جیت کر اس تاریخی موقع کو مزید یادگار بنا لیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے اوشاڈا فرنینڈو (102) اور نروشان ڈکویلا (65) کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا۔
چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکن ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک 212 رنز پر مہمان ٹیم کی سات وکٹیں گر چکی تھیں۔
آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو سری لنکن ٹیم بغیر کسی اسکور کے اضافے کے 212 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں 263 رنز سے فتح حاصل کی۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے ہوم گراؤنڈر پر آخری ٹیسٹ سیریز 07-2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-2 سے جیتی تھی۔