Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ابھر کر سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ حارث رؤف بی بی ایل کے رواں سیزن میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سحرانگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنا پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلا اور اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے اس میچ میں چار اوورز کروائے اور 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں حارث رؤف نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے جس کی بدولت ان کی ٹیم کو 52 رنز سے کامیابی ملی۔
حارث رؤف نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان کی یہ باؤلنگ بی بی ایل کے رواں سیزن میں اب تک کی بہترین باؤلنگ ہے۔