Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں 9واں میچ سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ ہوم گراؤنڈ پر سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو برسبین ہیٹ کے اوپننگ بیٹسمین کرس لین نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے باؤلرز کو دھو ڈالا۔
کرس لین نے 35 گیندوں پر 94 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 11 فلک شگاف چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ میتھیو رینشا نے 60 رنز اسکور کیے۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 209 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 161 رنز ہی بنا سکی۔ سڈنی سکسرز کی طرف سے جیمز ونس 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ کرس لین کو 94 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔