Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ شکار کرنے والے کم عمر ترین فاسٹ بولر بنے. پریس کانفرنس میں والدہ کے حوالے سے ایک سوال پر نسیم شاہ آبدیدہ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میں سلیکشن ہوئی تو میں نے اپنی والدہ سے کہا میں مصروف ہوں دو تین دن کیلئے لاہور آؤں گا، وہیں آپ سے ملاقات کروں گا۔ نسیم شاہ نے بتایا میری والدہ لاہور ہی آ رہی تھیں جس دن ان کا انتقال ہوا۔
فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ ہوم گراؤنڈ میں پانچ آؤٹ کرنا میرے لئے بہت فخر کی بات ہے، سوچا ہوا تھا کہ پہلی مرتبہ جب پانچ وکٹیں حاصل کروں گا تو اپنی والدہ کے نام کروں گا لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو یہ کارکردگی والد کے نام کرتا ہوں۔
یاد رہے نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے چند روز قبل ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز میرے اور ساتھی کھلاڑیوں کیلئے بہت جذباتی رہی۔ نسیم شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ پانچ وکٹیں والدہ کے نام کرتا ہوں۔