Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پریس کانفرنس کی جہاں ان سے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے اس لئے ہٹایا گیا کیونکہ وہ پرفارم نہیں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کو کراچی کے معاملے سے جوڑنا بہت ہی افسوسناک ہے، وہ صرف کراچی کے کپتان نہیں تھے بلکہ پاکستان کے کپتان تھے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈکپ تک ٹیم کے کپتان ہونگے بعد میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا۔
احسان مانی نے یہ بھی بتایا کہ سلیکشن کا فیصلہ وہ نہیں کرتے، یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کرنے کا فیصلہ سرفراز احمد کا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو مجھے بھی حیرانی ہوئی تھی۔