Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے دورہ پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے۔ پریس کانفرنس میں جب ان سے دورہ کے حوالے سے سوال ہوا تو دیموتھ کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات بہت بہترین تھے۔ سری لنکن کپتان نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات سے پوری ٹیم سو فیصد مطمئن رہی۔
انہوں نے کہا کہ صرف گراؤنڈ یا ہوٹل نہیں بلکہ جب ہم سیروتفریح کیلئے کراچی میں نکلے اس وقت بھی سیکیورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داری بہت اچھے انداز میں نبھائی۔ دیموتھ کرونارتنے کہتے ہیں کہ پوری ٹیم پاکستان میں محفوظ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بالکل محفوظ ملک ہے اور دیگر ٹیموں کی میزبانی کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کرکٹ شائقین کے جوش و جذبے کو بھی سراہا۔