Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ ایونٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہا ہے۔ آئی سی سی کی منظور شدہ سیکیورٹی کمپنی کے کنسلٹنٹ رگ ڈگسن نے پی ایس ایل کے میچز کے لیے ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی کلیئرنس دے دی ہے۔
آئی سی سی نے سیکیورٹی رپورٹ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں اور پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو بھی بھیج دی ہے۔ راولپنڈی اور ملتان دونوں شہر اب پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل آصف نے ملتان اور پنڈی کی سیکیورٹی کے حوالے سے موثر پلان رگ ڈگسن کو بھیجا تھا جس کے بعد انہوں نے دونوں سینٹرز کا دورہ کیا اور ان کی سیکیورٹی کو کلیئر کر دیا۔
لاہور اور کراچی میں پہلے ہی پی ایس ایل کے میچز منعقد کیے جا چکے ہیں۔