Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ورنون فلینڈر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ورنون فلینڈر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ساؤتھ افریقی ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
ورنون فلینڈر نے 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے ساؤتھ افریقا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو 2011 میں کیا۔ اس دوران انہوں نے 60 ٹیسٹ میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی جبکہ 30 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی وہ پروٹیاز ٹیم کا حصہ رہے۔
ورنون فلینڈر نے 60 ٹیسٹ میچوں میں 22.16 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ساؤتھ افریقہ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بولر ہیں۔ ورنون فلینڈر کا کہنا ہے کہ اتنے سال ساؤتھ افریقی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔