Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تیرہ سال بعد پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز کا میدان مار لیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر جیت کی مبارکباد دی۔ اظہر علی نے پلیئرز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ بابراعظم نے ہوم گراؤنڈز پر مزید میچز کھیلنے کی اُمید ظاہر کر دی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں ریکارڈ ساز باؤلنگ پر نسیم شاہ کی کارکردگی کو سراہا۔ عابد علی، امام الحق اور محمد عباس بھی شاندار کامیابی پر خوش نظر آئے۔ فواد عالم نے کہا کہ گرین ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے شاہین شاہ، نسیم شاہ، اظہر علی اور بابر اعظم کی تعریف کی جبکہ عابد علی کو اسپیشل بیٹسمین قرار دیا۔
کامران اکمل نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نسیم شاہ کو کیریئر میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں لینے پر مبارکباد دی۔ راشد لطیف نے کہا کہ پوری ٹیم نے زبردست پرفارمنس دکھائی امید ہے یہ پرفارمنس بنگلادیش کے خلاف بھی جاری رہے گی۔ سلمان بٹ نے کہا کہ لمبے عرصے بعد پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر زبردست کامیابی حاصل کی۔
مشتاق احمد نے سری لنکن ٹیم کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان میں عالمی ٹیسٹ کرکٹ کے انعقاد پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔