Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر شائقین کرکٹ، سیکیورٹی اداروں اور عوام کو مبارکباد دی۔ احسان مانی نے بنگلہ دیش کے پاکستان نہ آنے کا معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا عندیہ بھی دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے دورہ کوکامیاب قرار دیا اور پاکستان کو بھارت سےزیادہ محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے تمام ہوم سیریز پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی ہے، پاکستان محفوظ ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، اب جو بھی سیریز ہو گی وہ پاکستان میں ہی ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش سمیت کسی بھی ٹیم کو پاکستان نہ آنے کا ٹھوس جواز دینا ہو گا۔
احسان مانی نے کہا کہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہمارے ان سے بات چیت جاری ہے، اگر وہ نہیں آتے تو معاملہ آئی سی سی میں جا سکتا ہے۔
پاکستان میں ایشیاء کپ کے انعقاد کے حوالے سے احسان مانی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل سےبات کر کے حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے پاکستان نے اگلے سال ایشیاء کپ کی میزبانی کرنی ہے۔