آسٹریلیا میں پاکستان کو دونوں ٹیسٹ میچز میں اننگز سے شکست ہوئی تو اظہر علی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تو پھر انھیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں فتح نے اظہر علی کو سکھ کا سانس ضرور دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی سے سوال ہوا کہ ون ڈے کے کپتان کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے، کیا آپ اس کے لیے بھی تیار ہیں؟ جس پر اظہر علی نے دلچسپ جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی دو روز پہلے تک تو کچھ اور باتیں کی جا رہی تھیں اور اب ون ڈے کا کپتان بنایا جا رہا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ ان کا فوکس صرف ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور وہ اسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔