Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کو جنوری میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔ بھارتی شائقین کے لیے سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ سرفہرست فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جو اگست سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔
انجری سے صحت یاب ہونے والے شیکھر دھوان کی بھی دونوں اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے تاہم ان کی واپسی کے باوجود سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے محمد شامی اور روہت شرما کو آرام کا موقع دیا گیا ہے تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیے دستیاب ہوں گے۔
بھارتی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، کے ایل راہول، شیریاس آئیر، مانیش پانڈے، ریشب پانٹ، کیدھر جادھو، شیوم دوبے، رویندر جدیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیب یادیو، یزوندر چہال، نودیپ سینی، شردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔