Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی تین اننگز میں دو سنچریوں کی مدد سے 321 رنز اسکور کیے۔ اس پرفارمنس پر انھیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ سب سے پہلے وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انھیں عزت دی۔
انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت محنت کی تھی اور اب مجھے اس کا صلہ ملا ہے، یہ میرے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے کیونکہ دس سال بعد پاکستان میں ہوم سیریز ہو رہی تھی۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ انھیں خود پر اعتماد ہے اور وہ بس مثبت سوچتے ہیں، امید ہے اس پرفارمنس کو آگے بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
عابد علی نے کہا کہ ڈیبیو میچ پر بہت پریشر تھا مگر ٹیم منیجمنٹ نے انھیں بہت اعتماد دیا جس وجہ سے پرفارمنس بہت اچھی رہی۔