Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے نسیم شاہ کو مت بھیجا جائے۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میری جونیئر سلیکشن کمیٹی کو عاجزانہ مشورہ ہے کہ انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے نسیم شاہ کو مت لے کر جائیں۔
انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل لی ہے، انھیں جسمانی اور تکنیکی لحاظ سے مزید محنت کرنی چاہیے تا کہ وہ اس لیول کی کرکٹ پر مزید بہتر پرفارم کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ کسی دوسرے فاسٹ بولر کو بھیج کر موقع دیا جائے۔
یاد رہے نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں انھیں آرام دیا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں انھوں نے دونوں میچز کھیلے اور آخری میچ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین بولر بنے۔