Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر 153 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے قومی ٹیم کو 57 میں کامیابی ملی اور 22 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 74 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جیت کا تناسب دیکھا جائے تو شاہینوں کو باقی تمام ٹیموں پر سبقت حاصل ہے۔
پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر 2.59 کے تناسب سے ٹیسٹ میچز جیتے جو کہ سب سے زیاد ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا موجود ہے جس کی جیت کا تناسب 2.46 ہے۔ بھارت 2.04 اور انگلینڈ 1.80 کی جیت کے تناسب کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہے۔
اس فہرست میں سری لنکا پانچویں، ساؤتھ افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں، زمبابوے نویں، بنگلہ دیش دسویں اور آئرلینڈ گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔