Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2019 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس سال کرکٹ سے جڑی کئی یادیں شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ اگر ورلڈکپ 2019 کے فائنل کو رواں سال کا بہترین ون ڈے میچ قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہو گا کیونکہ ورلڈکپ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ فائنل میچ ٹائی ہوا جس کے سپراوور ہوا اور اس میں بھی میچ ٹائی ہو گیا۔
سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈریز لگانے پر ورلڈکپ 2019 کا فاتح قرار دیا گیا اور کرکٹ کا بانی سمجھے جانے والے ملک نے طویل انتظار کے بعد پہلا ورلڈکپ جیتا۔
فائنل میچ کے بعد ایک تنازع بھی سامنے آیا جس کے مطابق اوورتھرو قانون کے تحت انگلینڈ کو ایک اضافی رن دیا گیا۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کا خیال ہے کہ اگر انگلینڈ کو یہ اضافی رن نہ دیا جاتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
یاد رہے نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ 2015 کے فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت ان کے مخالف کھیلنے والی ٹیم آسٹریلیا کی تھی جس نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔