Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد کہتے ہیں کہ انڈر-19 ورلڈکپ کے لئے فاسٹ بولر نسیم شاہ ان کا اہم ہتھیار ہیں، اگر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوتی ہے تو نسیم شاہ کا ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے اور اگر نہیں ہوئی تو انہیں ورلڈ ایونٹ کے لئے ریلیز کرنا چاہیے۔
اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں بولنگ کے وسائل بہت زیادہ ہیں، محمد عامر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور بھی کئی بولرز ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صرف ٹی ٹوئنٹی کیلئے نسیم شاہ کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنا ہے تو میری مصباح الحق سے درخواست ہے نسیم شاہ کو ریلیز کر دیں کیونکہ ورلڈکپ بھی بہت اہم ایونٹ ہے۔
انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ اگر نسیم شاہ جونیئر ٹیم میں نہیں آتے تو پلان بی تیار کیا ہوا ہے۔