Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 20-2019 کا فائنل ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن میں دو میچز کھیلے گئے اور دونوں میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم فاتح رہی ہے۔ ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا تھا۔
سینٹرل پنجاب نے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 100 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان دوسرے میچ میں بھی کامیابی سینٹرل پنجاب کا مقدر بنی۔ سینٹرل پنجاب نے 204 رنز سے ناردرن کی ٹیم کو شکست دی تھی۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی میں دس میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ میں شکست ہوئی جبکہ چھ میچز ڈرا رہے تھے۔ دوسری جانب ناردرن ٹیم نے بھی دس میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی اور میں شکست ہوئی جبکہ پانچ میچ ڈرا ہوئے۔