Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر سہیل تنویر گزشتہ چار پی ایس ایل سیزن میں چار مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل فور میں سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لی تھیں لیکن اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں پی ایس ایل فائیو کیلئے ٹیم میں برقرار نہیں رکھا۔
سہیل تنویر نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم سے جب ریلیز کیا گیا تو بہت افسوس ہوا تھا، ٹیم چیمپئن بنی تھی اور میرا اس میں بہت اہم کردار رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جب اس حوالے سے بات کی تو معلوم ہوا کہ ٹیم کے آٹھ سے نو پلیئرز کو پلاٹینم کیٹیگری دے دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ریلیز کرنا کوئٹہ کی مجبوری بن گئی تھی البتہ وہ مجھے برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ سہیل تنویر کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انہیں ڈرافٹ میں دوبارہ خریدنا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل ملتان سلطانز نے انہیں منتخب کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر شامل ہونے پر خوش ہوں۔ یاد رہے سہیل تنویر پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔