Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد کہنا ہے کہ یہ جو پابندی لگائی گئی ہے درست نہیں ہے، ہم نے تکنیکی اعتبار سے جب تمام چیزیں انگلینڈ کی رویو کمیٹی کے سامنے رکھیں تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے جو پوائنٹس بتائے ہیں وہ درست ہیں لیکن اس کے باوجود مجھ پر یہ ٹیسٹ لاگو کیا جا رہا ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ اس حوالے سے پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے بھی بات کی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا تعلق ای سی بی کے ساتھ ہے انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ نہیں اس لیے وہ میری زیادہ مدد نہیں کر سکتے۔
محمد حفیظ کہتے ہیں کہ صرف انگلینڈ کی جانب سے کرائے جانے والے ایونٹس میں بولنگ کرنے پر پابندی لگی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ اور دوسری لیگز میں بولنگ کرنے کا اہل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جلد از جلد ٹیسٹ کلیئر کرنے کی کوشش کروں گا۔