پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا تھا کہ بھارت کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پاکستان سے بہت زیادہ خراب ہے۔
چیئرمین بی سی بی کی جانب سے تنقید پر بی سی سی آئی کے نائب صدر ماہیم ورما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی فکر کرے ہم بھارت اور اس کی سیکیورٹی کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے خزانچی آرون دھمل نے بھی احسان مانی کو جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ احسان مانی خود اپنا زیادہ وقت لندن گزارتے ہیں لہذا ان کا بھارت کی سیکیورٹی پر بات کرنا مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں زیادہ نہیں ہوتے اس لیے وہ پاکستان کی سیکیورٹی پر تبصرہ کرنے کے بھی اہل نہیں ہیں۔