Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنے دور کے بھارتی بیسٹمین سورو گنگولی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے۔ اپنی ایک ویڈیو میں ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی لیڈرشپ کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں جس کا جائزہ ہم ان کی کپتانی کے دور میں بھی دیکھ چکے ہیں۔
سابق بولر نے مزید کہا کہ سورو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہے ہیں اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے لے کر بھی چل رہے ہیں۔
ثقلین مشتاق نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 06-2005 کی بات ہے جب میں دونوں گھٹنوں کی انجری کا شکار تھا، صحتیاب ہونے کے بعد میں کرکٹ کھیل رہا تھا، میچ ختم ہونے کے بعد سورو گنگولی نے مجھے ساتھ کافی پینے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کر کے ان کے ساتھ چالیس منٹ گفتگو کی جس کے دوران انہوں نے میری انجری کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اس ملاقات کے اختتام پر وہ میرا دل جیت گئے تھے۔