Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کو فضول اور کچرا قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل وان نے کہا کہ ماضی قریب میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا مگر یہ دونوں ابھی بھی دوسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں اسی لیے میری نظر میں رینکنگ کی کوئی حیثیت نہیں۔
مائیکل وان نے سوال کیا کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ دو سالوں میں کتنی سیریز جیتی ہیں جو وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں؟ انگلینڈ بھی گزشتہ تین چار سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا شکار ہے پھر بھی وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں دو بہترین ٹیمیں ہیں، وہ بھارت اور آسٹریلیا ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس وقت بھارت ہی ایسی ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔