Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ ہفتے سورو گنگولی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کے علاوہ چوتھی ٹاپ ٹیم شرکت کر سکتی ہے، اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوئی ہے اور یہ اس کا پہلا ٹورنامنٹ 2021 میں بھارت میں ہو سکتا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کی تجویز بھارت نے پیش کی تھی جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے گرین سگنل بھی دیا تھا تاہم آسٹریلیا کی طرف سے کچھ واضح جواب سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کو تنہا کرنے کے لیے بڑے بورڈز یہ پلان بنا رہے ہیں، یہ چیز کرکٹ کے لیے بالکل اچھی ثابت نہیں ہو گی۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ پہلے بھی بگ تھری کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایک مرتبہ ان بورڈز کو منہ کی کھانا پڑے گی۔