Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے کئی سپراسٹار کھلاڑی 2019 میں آخری بار ان ایکشن ہوئے۔ پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتے رہیں گے۔ شعیب ملک نے 287 ون ڈے میچز میں 7534 رنزبنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ باؤلرمحمدعامر کےلئے 2019 ٹیسٹ کرکٹ کا آخری سال ثابت ہوا۔ عامر نے 36 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ ساؤتھ افریقا کےہاشم آملہ نےتینوں فارمیٹس سےکنارہ کشی اختیار کی۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں 9282، 181 ون ڈے میچز میں 8113 اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنزبنائے۔
جوہان بوتھا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔ عمران طاہر اور جے پی ڈومینی نے ون ڈے فارمیٹ جبکہ اسٹار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر یووراج سنگھ نےبھی انٹرنیشنل کرکٹ سےخود کو الگ کرلیا۔
یووراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ میچز میں 1900، 304 ون ڈے میچز میں 8701 رنز اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1177 رنزبنائے۔ یووراج نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب 9، 111 اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ زمبابوے کے سولومن میرے اور انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیچ بھی انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرہوئے۔
سری لنکا کےنووان کلاسیکارا نے بھی تینوں فارمیٹس میں مزید نہ کھیلنے کافیصلہ کیا۔ سری لنکا کےاسٹار فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا نے ون ڈے فارمیٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ ملنگا نے 226 ون ڈے میچز میں 338 وکٹیں حاصل کیں۔