Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے 2019 اچھا ثابت ہوا۔ پاک سرزمین پر کئی سیریز ہوئیں اور ٹیموں نے سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 2019 کی ابتدا میں پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز ہوئے۔ تمام میچز کی میزبانی کامیابی سے کراچی نے کی۔ شین واٹسن، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی اور کرس جارڈن سمیت سرفہرست غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ کیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے ستمبر-اکتوبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ کراچی میں ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستان نے 0-2 سے جیتی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان آئی، راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے۔
کرکٹ بحال ہونے کا سلسلہ 2020 میں بھی جاری رہے گا۔ جنوری میں بنگلادیش نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس کے بعد پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی اور تمام غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں۔ پی ایس ایل کے بعد ساؤتھ افریقی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔