پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن حارث سہیل دورہ آسٹریلیا پر مشکلات کا شکار نظر آئے جس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا لیکن وہ ٹیم مینجمنٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔ حارث سہیل کی ناقص فارم پر سابق اوپننگ بیٹسمین عامر سہیل کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات پر شک نہیں ہے کہ وہ اچھا کھلاڑی ہے، ہر کھلاڑی بُرے وقت سے گزرتا ہے اور حارث سہیل باقی کھلاڑیوں سے مختلف نہیں ہے۔ سابق کرکٹر نے حارث سہیل کے بیٹنگ مسائل حل کرنے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق ان کی بیٹنگ تکنیک درست کر سکتے ہیں اور مصباح جیسے شخص کو لازمی علم ہو گا کہ حارث کا مسئلہ کیسے دور کرنا ہے۔