Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کرکٹ سے ایک ماہ تک دور رہنے والے بھارتی اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔ شیکھر دھون نے رانجی ٹرافی کے میچ میں دہلی کی طرف سے بطور کپتان کم بیک کرتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دہلی کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر شیکھر دھون نے کہا ہے کہ جہاں سے کھیل کر آگے بڑھا ہوں وہ پھر سے کھیلنے میں اچھا ہی لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ نیال شروع ہونے والا ہے اور یہ میرے لیے ایک نیا آغاز ہے۔ لوکیش راہول کی کارکردگی پر بھارتی کرکٹر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے ہوئی کہ انہوں نے موقع ملنے پر اچھی پرفارمنس دکھائی۔