Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے آل راؤنڈر اسامہ میر نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسامہ میر پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ایک مرتبہ پھر کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسامہ میر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کے لیے پریکٹس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں۔ اسامہ میر نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز ہی کامیاب ہو گی۔
یاد رہے کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں اسامہ میر کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ کئی لیگز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔