Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز دنیا بھر کی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا۔ اس موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے بھی مسیحی برادری کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے لیکن تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شعیب ملک نے 13-2012 کے دورہ بھارت کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویر اپلوڈ کی جو کہ 25 دسمبر 2012 کو کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
شعیب ملک نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 12 رنز پر گر چکی تھیں لیکن محمد حفیظ اور شعیب ملک نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کر کے پاکستان کو فتح دلائی تھی۔ دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔