Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیاء الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ایشیاء الیون کی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری جیش جارج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ٹیم میں کھیلیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ ایشیاء الیون کی ٹیم میں کسی پاکستانی کرکٹر کو منتخب نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے پانچ کھلاڑی ایشیاء الیون کا حصہ ہوں گے اور ان کا انتخاب سورو گنگولی کریں گے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔