قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کو ملتان سلطانز کی ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اظہر محمود پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اظہر محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ وہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کریں گے۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور پی ایس ایل فائیو میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا انتظار ہے۔ اظہر محمود قومی ٹیم کے گزشتہ کوچنگ پینل کا حصہ تھے۔
انہوں نے تین سال تک بطور بولنگ کوچ قومی ٹیم میں اپنی خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ملتان سلطانز کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔