Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں لیگ اسپنرز کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ گزشتہ چار پانچ سالوں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ مسلسل بطورِ اسپنر ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں لیکن سال 2019 میں ان کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود وہ ٹیم کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کا متبادل اسپنر موجود نہیں ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لیگ اسپنر کا نا ہونا لمحہ فکریہ ہے، اسپنرز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سنجیدہ ہو کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسپنرز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھلانی چاہیے اس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
اقبال قاسم نے کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے کہا کہ بورڈ کو میری ضرورت ہے تو میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، اگر میرے تجربے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔