پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ چار سیزنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے سرفراز احمد پی ایس ایل فائیو میں بھی کوئٹہ کے کپتان ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے تصدیق کی ہے کہ ویو رچرڈز اس مرتبہ بھی ان کی ٹیم کے مینٹور ہونگے جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض سابق کپتان معین خان ہی انجام دیں گے۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ جولین فاؤنٹین فیلڈنگ کوچ ہونگے جبکہ اعظم خان کو بدستور ٹیم کا مینجر برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اس مرتبہ وہ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئنز میدان میں اتریں گے۔