Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر جیمز اینڈرسن ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کا 150واں میچ کھیل رہے ہیں۔ جیمز اینڈرسن 150 ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے پہلے اسپیشلسٹ فاسٹ بولر جبکہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے 150ویں ٹیسٹ میچ میں جیمز اینڈرسن نے پہلے ہی گیند پر ڈین ایلگر کو آؤٹ کر دیا تھا۔ وہ پہلی اننگز میں صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔
رکی پونٹنگ دوسرے، اسٹیو وا تیسرے اور جیکس کیلس سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے رمیش چندرپال اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ راہول ڈریوڈ، ایلسٹر کک اور ایلین بارڈر بھی اس ایلیٹ فہرست میں شامل ہیں۔