Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ڈیل اسٹین کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ابتدائی دو میچوں میں ہی اپنی شاندار بولنگ سے سب کو حیران کیا۔
حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے دو میچوں میں 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جس میں ان کی ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 5 وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی شامل ہے لیکن اس کے باوجود وہ بگ بیش لیگ میں مزید ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
ڈیل اسٹین نے انجری سے صحتیابی کے بعد میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں واپسی کر لی ہے اور وہ حارث رؤف کی جگہ بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
ڈیل اسٹین مزانسی سپر لیگ کے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ انجری کے سبب وہ میلبرن اسٹارز کے ابتدائی دو میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔
بی بی ایل قوانین کے تحت ایک ٹیم میں صرف دو غیرملکی کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں۔ میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں شامل نیپال کے سندیپ لمیچانے کا پورے سیزن کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔
اگر ڈیل اسٹین یا سندیپ لمیچانے کو کسی قسم کی انجری ہوتی ہے تو انگلینڈ کے پیٹ براونز کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میلبرن اسٹارز کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ نیتھن کولٹرنائل نے بھی میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں واپس کر لی ہے۔ ابتدائی دو میچوں میں وہ ٹخنے کی انجری کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔