Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز سنچورین ٹیسٹ کے ساتھ ہو چکا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی گیند پر ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر آؤٹ ہو گئے۔ میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا اور اس کی پانچ وکٹیں 111 رنز پر گر چکی تھیں۔
اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وکٹ کی دوسری طرف سے انہیں ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے بھی اچھی سپورٹ ملی۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کوئنٹن ڈی کوک 95، زبیر حمزہ 39، ورنن فیلنڈر 35 اور ڈوائن پریٹوریس 33 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
میزبان ٹیم کی بیٹنگ ناکام ہونے کی اہم وجہ انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ باؤلر سیم کرن اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر سیم کرن کی باؤلنگ تھی جنہوں نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔