Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے جہاں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 467 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے اور نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ 114، اسٹیو اسمتھ 85، ٹم پین 79 اور مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر کامیاب بیٹسمین رہے۔
پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد مارنس لبوشین سے ان کے "سانٹا" کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی راز بات نہیں ہے، سب کو پتا ہے اسٹیو اسمتھ میرے "سانٹا" تھے جنہوں نے مجھے ٹیسٹ (میچ) کرکٹ گیم تحفے میں دی۔
اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے لگا تھا لبوشین کو ٹیسٹ کرکٹ کی گیم تحفے میں دینا ایک اچھا مذاق ہو گا لیکن انہیں یہ گیم بہت پسند آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے چند دوستوں کے ساتھ یہ گیم کھیل رہے تھے اور مارنس لبوشین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ رات میں اپنے دوستوں کے ساتھ یہ گیم کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔