Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیاء الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری جیش جارج نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشیاء الیون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
بی سی بی ترجمان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمان کی 100ویں سالگرہ 17 مارچ کو ہو گی، ایشیاء الیون اور ورلڈ الیون کے میچز کی تاریخوں کا تصادم پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کی تاریخوں سے ہو رہا ہے۔
بی سی بی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ الیون کے خلاف میچز کے لیے ایشیاء الیون کی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا لیکن اس کے باوجود ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔