Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ ہفتے سورو گنگولی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کے علاوہ چوتھی ٹاپ ٹیم شرکت کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوئی ہے اور اس کا پہلا ٹورنامنٹ 2021 میں بھارت میں ہو سکتا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کی تجویز بھارت نے پیش کی تھی جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے گرین سگنل دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی مثبت جواب سامنے آیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی کی جانب سے پیش کیا جانے والا آئیڈیا منفرد ہے مگر ہم ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ اس بارے میں کوئی حتمی جواب دے سکیں۔
کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ بات صرف چار بورڈز کی نہیں، تمام بورڈز کو کوالٹی کرکٹ ملنے اور منافع کمانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔