Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فیضان ریاض فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس وقت شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی انھوں نے سینٹرل پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کی۔ وہ قائد اعظم ٹرافی کے 8 میچز میں اب تک 835 رنز بنا چکے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی جب کرکٹ شروع کرتا ہے تو اس کا فوکس صرف کرکٹ پر ہوتا ہے مگر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے کھیلنے کی بھی خواہش ہوتی ہے۔
فیضان ریاض نے کہا کہ ایسی ہی پرفارمنس رہی اور نصیب میں ہوا تو پاکستان سے کھیلنے کا ضرور موقع ملے گا، میری اس حوالے سے کسی سلیکٹر سے بات نہیں ہوئی کیونکہ میرا کام صرف پرفارم کرنا ہے۔
فیضان ریاض نے فواد عالم سے موازنے پر کہا کہ فواد بھائی کے 12 ہزار رنز ہیں اور میرے 4 ہزار بھی مکمل نہیں ہوئے اس لیے میرا ان سے موازنہ نہیں بنتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میچز کو نشر کرنا اچھا اقدام ہے اس سے پلئیرز کو اپنی پرفارمنس سب کے سامنے لانے کا موقع ملتا ہے۔