Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سینٹرل پنجاب کے فہیم اشرف کی شاندار بولنگ کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کی ٹیم پہلے ہی روز مشکلات سے دوچار ہو گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں61 اوورز میں 254 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ ناردرن کی جانب سے فیضان ریاض اور روحیل نذیر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔
فیضان ریاض 116 اور روحیل نذیر 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے اپنی بولنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کے ذریعے جلد ہی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔